پیر 15 جون 2026 - 13:49
مرشد آباد میں "کتاب خانۂ شہید حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ایؒ“ کا افتتاح

حوزہ/ مرشد آباد کی شاہی مسجد چوک میں اسلامی تعلیمات کولکاتا کے زیرِ اہتمام "کتابخانہ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ایؒ" کا افتتاح کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں اور مستبصرین میں مطالعے کا شوق پیدا کرنا، دینی و عصری علوم کے فروغ اور علمی و فکری شعور کو مستحکم کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علم و معرفت کے فروغ اور مطالعے کی ثقافت کو عام کرنے کے مقصد سے کتابخانہ شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ایؒ کا افتتاح، گزشتہ روز چوک شاہی مسجد مرشد آباد ہندوستان میں منعقد ہوا؛ اس علمی و ثقافتی منصوبے کا اہتمام اسلامی تعلیمات کولکاتا کے زیرِ اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مولانا سید احسن نقوی صاحب قبلہ امام جمعہ والجماعت اور مولا مکبر حسن خان قمی صاحب، محترم خورشید صاحب قبلہ، دانشوران میں محترم سید علی رضا صاحب، محترم سید محمد فیض صاحب اور محترم سید محمد مہتاب جاہ صاحب، طلبہ اور علم دوست افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ہندوستان؛ "کتاب خانۂ شہید حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ایؒ“ کا افتتاح

منتظمین کے مطابق کتابخانے کے قیام کا مقصد مستبصرین اور نوجوان نسل کو کتابوں سے جوڑنا، دینی و عصری علوم کے مطالعے کی ترغیب دینا اور علمی و فکری شعور کو فروغ دینا ہے۔

اسلامی تعلیمات کولکاتا کے ذمہ دار مولانا محمد طیب علی انصاری قمی صاحب نے کتابخانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی اور بیداری کا راز علم میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتابخانے صرف کتابوں کے ذخیرے نہیں ہوتے بلکہ یہ فکری تربیت، علمی تحقیق اور تہذیبی ارتقاء کے مراکز ہوتے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مطالعہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور علم کے ذریعے اپنے مستقبل کو روشن کریں۔

اسلامی تعلیمات میں علم کو غیر معمولی اہمیت دی گئی ہے۔ رسول اکرم نے فرمایا:"طلب العلم فریضة على كل مسلم" یعنی علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

ہندوستان؛ "کتاب خانۂ شہید حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ایؒ“ کا افتتاح

ایک اور حدیث میں ارشاد فرمایا:"من سلك طريقاً يلتمس فيه علماً سهل الله له به طريقاً إلى الجنة" یعنی جو شخص علم حاصل کرنے کے لیے کسی راستے پر چلتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے۔

اسی طرح حضرت علی علیہ السلام کا مشہور فرمان ہے:"العلم خير من المال" یعنی علم مال سے بہتر ہے، کیونکہ علم تمہاری حفاظت کرتا ہے جبکہ مال کی حفاظت تمہیں کرنی پڑتی ہے۔

ہندوستان؛ "کتاب خانۂ شہید حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ایؒ“ کا افتتاح

منتظمین نے عوام بالخصوص طلبہ، اساتذہ اور نوجوانوں سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علمی مرکز کو فعّال اور مؤثر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرے میں علم، مطالعہ اور تحقیق کی روایت مزید مستحکم ہو سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha